’’ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے،کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور‘‘

مرزااسد اللہ خان غالب کا 219واں یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا

اتوار 25 دسمبر 2016 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) ’’ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے،کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور‘‘۔

(جاری ہے)

اپنے عہد کے عظیم شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا 219واں یوم پیدائش 27دسمبر منگل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اپنے عہد کے عظیم شاعر مرزا غالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔مرزا اسد اللہ غالب 27دسمبر1797ء کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے وہ اردو زبان کے ایک عظیم شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری میں ایک نئی روح پھونکی مرزا غالب نے اپنی شاعری میںانسانی نفسیات اور گہرائی کو انتہائی خوبصورتی سے شامل کیا ہے۔مرزا اسد اللہ غالب15فروری1896ء کو انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :