شام جانیوالا روسی جہاز بحیرہ اسود میں گرکر تباہ،عملے سمیت تمام92مسافرہلاک

روسی وزارت دفاع کا ٹی یو 154-جہازسوچی سے لاذقیہ جارہا تھافضاء میں بلند ہونے کے بعد ریڈارسے غائب ہوگیا کئی گھنٹوں بعد جہاز کے گرکر تباہ ہونے کا پتہ چلا، میوزک بینڈ اور صحافی شام میں نیوائیرنائٹ منانے جارہے تھے،امدادی کارروائیوں کا آغاز

اتوار 25 دسمبر 2016 12:00

شام جانیوالا روسی جہاز بحیرہ اسود میں گرکر تباہ،عملے سمیت تمام92مسافرہلاک

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) روسی وزارت دفاع کا جہاز تفریحی شہر سوچی سے شام کے صوبہ لاذقیہ جاتے ہوئے بحیرہ اسود میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے دس ارکان سمیت تمام 92مسافرہلاک ہوگئے ، جہاز پر ایک میوزک بینڈ اور صحافی بھی سوار تھے جو شام میں نیوائیرنائٹ منانے کے لیے جارہے تھے، اطلاع ملنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں،اتوارکوروسی میڈیا نے بتایا کہ جہاز بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع تفریحی شہر سوچی سے شام کے صوبہ لاذقیہ میںجارہا تھا،طیارہ فضا میں بلند ہونے کے چند منٹوں بعد ریڈار سے غائب ہو گیااورکئی گھنٹے غائب رہنے کے بعد معلوم ہوا کہ طیارہ بحیرہ اسود میں گرکر تباہ ہوگیا ہے ،روسی میڈیا کے مطابق جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر اڑنے کے 20 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جہاز روسی سمندری حدود میں غائب ہوا ۔بعض رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر ایک میوزک بینڈ اور صحافی بھی سوار تھے جو شام میں نیوائیرنائٹ منانے کے لیے جارہے تھے،روسی میڈیا نے کہاکہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں،ہنگامی امور کی وزارت کے ایک ترجما نے بتایا کہ غائب ہونے والا جہاز Tu-154 قسم کا ہے،روسی وزارتِ دفاع کے حکام نے بتایا کہ جہاز پر 82 مسافر اور عملے کے 10 ارکان سوار تھے،غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جہاز وزارتِ دفاع کا ہے اور یہ شامی شہر لاذقیہ جا رہا تھا،روسی حکام نے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :