لوگ میرے منہ کے بل گرنے کا انتظار کر رہے تھے‘سنی لیونی

شاہ رخ خان کیساتھ آئٹم نمبر ان تمام لوگوں کو جواب ہے جومیرے وجود پر سوال اٹھاتے رہے ہیں‘انٹرویو

اتوار 25 دسمبر 2016 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء)انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی سلیبریٹی سنی لیونی نے جب جب میڈیا سے گفتگو کی ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو سامنے آیا۔ انھوں نے ہمیشہ سے ہی انتہائی مودبانہ اور باوقار انداز میں ہر چبھتے سوال کا جواب دیکر یہ ثابت کیا آپ کا کام آپ کی ذاتی زندگی کا عکاس نہیں ہوتا۔اپنے ایک انٹرویو میں سنی نے بالی وڈ میں اب تک کے اپنے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو اس بات کا انتظار تھا کہ میں کب منہ کے بل گروں جن کا خیال تھا کہ میں بالی وڈ میں کچھ حاصل نہیں کر سکوں گی۔

(جاری ہے)

سنی کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے کوئی بڑا سٹار ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا لیکن آج شاہ رخ خان کے ساتھ ان کا آئٹم نمبر ان تمام لوگوں کو ایک جواب ہے جو ان کے وجود پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ایک وقت تھا جب سنی لیونی کا نام آتے ہی یا تو لوگ نفرت کا اظہار کرتے تھے یا پھر ان کے لبوں پر عجیب سی سکراہٹ پھیل جاتی تھی۔ یہ حقیقت ہے کہ سنی ایک پورن سٹار رہ چکی ہیں لیکن انھوں نے نہ تو کبھی اس بات کو چھپانے کی کوشش کی اور نہ ہی کبھی اس پر کسی طرح کے افسوس کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں کہ ایمانداری قول کی ہو یا کرادر کی کامیابی کی ضمانت ثابت ہو سکتی ہے۔