روسی شہر سوچی میں روس کا ملٹری طیارہ لاپتہ، خبر ایجنسی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 دسمبر 2016 10:02

روسی شہر سوچی میں روس کا ملٹری طیارہ لاپتہ، خبر ایجنسی

سوچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25دسمبر۔2016ء) روس کا ملٹری طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس کا ملٹری طیارہ جو روس سے شام جا رہا تھا۔ لاپتہ ہو گیا۔ طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔

(جاری ہے)

طیارے میں 70 افراد سوار ہیں۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ٹی یو 154 طیارہ جس نے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 20 منٹ‌پر پرواز بھری تھی اور پرواز کے 20 منٹ بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ ختم ہو گیا اور ریڈار سے بھی طیارہ غائب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :