کوئٹہ ،کرسمس اور سال نومیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ144 نافذ

7 جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) کوئٹہ میں کرسمس اور سال نومیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ144 نافذ کر کے 7 جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی وزیر داخلہ نے دفعہ144 کے نفاذ پر برہمی کا اظہا رکر تے ہوئے کہا کہ یہ بیورو کریسی کا فیصلہ ہے صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ کرسمس اور سال نو میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں دفعہ144 نافذ کر کی7 جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی اور اس سے قبل 20 نومبر کو کوئٹہ میں ایف سی اور ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد1 ماہ کے لئے کوئٹہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے باعث لو گوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑتا تھا چار دن کے وقفے کے بعد دوبارہ کوئٹہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی تاہم صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ ہمیں علم نہیں کہ کوئٹہ شہر میں 144 نافذ کر دی گئی اور اس سلسلے میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا یہ صوبائی حکومت نہیں بلکہ بیورو کریسی کا فیصلہ ہے اعتماد میں لئے بغیر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ڈبل سواری پر پابندی کی نفاذ پر وزیر داخلہ بلوچستان ناراض ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :