ر وزیراعلیٰ مجھ پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں لگا ، دیگر صوبوں کے مقابلے میں ہم نے سندھ میں عوام کو بہت نوکریاں دیں، آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کی سیاست آگے بڑھا رہے ہیں ، میرے دور میں صوبے میں امن وامان قائم ہوا ، میری وزارت اعلیٰ سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت نے کیا ، وہ جو بہتر سمجھتی ہے وہ فیصلے کرتی ہے ، بلاول بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسا جوش وجذبہ ہے ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی پالیسی ایک ہی ہے

پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ مجھ پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں لگا ، دیگر صوبوں کے مقابلے میں ہم نے سندھ میں عوام کو بہت نوکریاں دیں، آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کی سیاست آگے بڑھا رہے ہیں ، میرے دور میں صوبے میں امن وامان قائم ہوا ، میری وزارت اعلیٰ سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت نے کیا ، وہ جو بہتر سمجھتی ہے وہ فیصلے کرتی ہے ، بلاول بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسا جوش وجذبہ ہے ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی پالیسی ایک ہی ہے ۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری علاج کے سلسلے میں دوبئی مقیم تھے اسی سلسلے میں لندن جاتے رہتے تھے ، اب ڈاکٹروں نے اجازت دی تو پاکستان آ گئے ، ان پر جلا وطنی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات غلط ہیں ۔

(جاری ہے)

سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی پالیسی ایک ہی ہے ،دونوں پارٹی کے لئے بہتر کام کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو فیصلوں میں آصف علی زرداری سے مشاورت کرتے ہیں ، بلاول بھٹو کا انداز شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پرانے کاموں پر آگے بڑھا رہے ہیں ، صوبے میں ابھی بھی بہت سے مسائل ہیں جن کا وزیراعلیٰ کو مقابلہ کرنا ہے ، میں کراچی آپریشن کا کپتان تھا ، میرے دور میں سندھ میں امن وامان قائم ہوا، مراد علی شاہ کو بہت تجربہ ہے کابینہ میںہمارے ساتھ تھے ، امید ہے چیلنجنگ سے نمٹیں گے ۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ مجھ پر کبھی نااہلی یا کرپشن کا الزام نہیں لگا ، پارٹی قیادت نے میرے کام کی ہمیشہ تعریف کی ، ڈاکٹر عاصم سے متعلق فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، اگر ثبوت نہ ہوئے تو پھر ڈاکٹر عاصم کو رہا کر دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کام کئے ان کا کسی کے ساتھ مقابلہ نہیں ہے ،میری وزارت اعلیٰ سے متعلق پارٹی نے فیصلہ کیا ، پارٹی قیادت جو بہتر سمجھتی ہے وہ فیصلے کرتی ہے ، قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے ، پیپلزپارٹی عوام کو نوکریاں دیتی ہے دیگر حکومتیں آکر لوگوں کو نوکریوں سے نکالتی ہیں ، سندھ میں ہم نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ نوکریاں دیں ، نوجوانوں کو ہنر مند بنایا ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا میں نے محترمہ بینظیر بھٹو سے سیاست سیکھی، آصف علی زرداری نے شیہد بے نظیر کی سیاست کو آگے بڑھایا ۔ (ار)