پرویز خٹک نے صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کے الزامات کومسترد کردیا

ضیاء اللہ آفریدی مجھ پر الزام لگا کر خود کو بچا رہے ہیں، ضیاء اللہ آفریدی اپنی صفائی پیش کریں میں عدالت جا رہا ہوں،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر وزیراعظم دوبارہ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر اعتماد میں لیں ، ہمارا صوبہ مالی طور پر مستحکم ہے ، اپنا حق لینا جانتے ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:10

پرویز خٹک نے صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کے الزامات کومسترد کردیا

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیاء اللہ آفریدی مجھ پر الزام لگا کر خود کو بچا رہے ہیں، ضیاء اللہ آفریدی اپنی صفائی پیش کریں میں عدالت جا رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر وزیراعظم دوبارہ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر اعتماد میں لیں ، ہمارا صوبہ مالی طور پر مستحکم ہے ، اپنا حق لینا جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی مجھ پر الزام لگا کر خود کو بچا رہے ہیں وہ اپنی صفائی پیش کریں میں عدالت جا رہا ہوں