ایبٹ آباد میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ،7افراد زخمی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:10

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوایبٹ آباد کے علاقینواں شہر میں خاندانی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔و اقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ (ار)

متعلقہ عنوان :