ٹوکیو میں فنی خرابی کی وجہ سے منسوخ کی جانے والی پرواز PK853 میں فنی خرابی دور کرنے کے بعد پرواز بحال کر دی گئی ہے

ترجمان پی آئی اے دانیا ل گیلانی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ ٹوکیو میں فنی خرابی کی وجہ سے منسوخ کی جانے والی پرواز PK853 میں فنی خرابی دور کرنے کے بعد پرواز بحال کر دی گئی ہے ،پرواز پاکستان وقت کے مطابق صبح 5 بجے ٹوکیو سے روانہ ہو گی جو براستہ بیجنگ اور اسلام آباد کراچی آئے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹوکیو میں فنی خرابی کی وجہ سے منسوخ کی جانے والی پرواز PK853بحال کر دی گئی،مسافروں کو پرواز میں غیر معمولی تاخیر کے باعث ہوٹل میں گزشتہ روز ہی رہائش مہیا کر دی گئی تھی اورجو مسافر ریفنڈ چاہیں انہیں بغیر کسی کٹوتی کے رقم واپس کی جا رہی ہے ۔ ترجمان کے مطابق لاہور ائرپورٹ پر حدّنگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے اورشدید دھند کی وجہ سے چند پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مسافروں سے درخواست کی کہ پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی پرواز کا درست وقت معلوم کر کے ائرپورٹ آئیں۔(ار)