حکومت نے خود کو اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو حاصل برابر مواقع ،ان کے وجود کی حرمت کے تحفظ کیلئے وقف کر رکھا ہے، محمد نواز شریف

اقلیتیںپاکستان میںمسلح افواج میں خدمات سمیت بلا رکاوٹ ملک کی ترقی وخوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں یقین ہے مسیحی برادری مکمل لگن سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی،وزیراعظم کا کرسمس کے موقع پر پیغام/ مسیحی برادری کو مبارکباد

ہفتہ 24 دسمبر 2016 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے خود کو اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو حاصل برابر مواقع ،ان کے وجود کی حرمت کے تحفظ کیلئے وقف کر رکھا ہے، اقلیتیںپاکستان میںمسلح افواج میں خدمات سمیت بلا رکاوٹ ملک کی ترقی وخوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں ،یقین ہے مسیحی برادری مکمل لگن سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ کرسمس کے پرمسر ت موقع پرمیںپاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور کرسمس کی خوشیوں کے بارے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور د نیا بھر میں لاکھوں مسیحی آج یسوع مسیح کا جشن ولادت منارہے ہیں جنہیں اس دنیا میں انسانیت کے لئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت کے طور پر بھیجا گیا تھا یہ دن ہمیں ان اقدار کی یاد دلاتا ہے جن میں یسوع مسیح خود اپنی زندگی گزارتے تھے . انہوں نے نہ صرف دکھی انسانیت کا مداوا کیا بلکہ رواداری، محبت اور رحم جیسی اقدار کی تبلیغ کی۔

کرسمس خاندان اور دوستوں کے ساتھ پر تپاک ، خوشگوار لمحات کے ساتھ جشن منانے کاوقت ہی. یہ یسوع مسیح کے محبت، امن، انسانیت کے لئے رواداری اور ہمدردی کے ا بدی پیغام پر غور کرنے کا بھی وقت ہے کرسمس ان کی تعلیمات سے دوبارہ لگن کرنے اور گناہوں سے توبہ کا وقت ہی. ہم بطور مسلمان کے یسوع مسیح کا دلی احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ اللہ تعالی کے عظیم پیغمبروں میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور اقلیتوں کے جائز مفادات کے تحفظ بارے بتایا گیا ہے . قائد اعظم نے قیام پاکستان کے شروع دن سے ہی واشگاف طور پر اپنی پالیسی کا اعلان کر دیا تھا جو کہ پاکستان میں رہنے والے تمام طبقات کے مذہب، پیشہ یا نسل سے قطع نظر سب کے لئے برابری ، آزادی اور ان کے تحفظ پر مبنی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے خود کو اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو حاصل برابر مواقع اور ان کے وجود کی حرمت کے تحفظ کے لئے وقف کر رکھا ہی. ہماری حکومت تما م اقلیتی شہریوں سے پاکستان کے شہریوں کے مساوی سلوک کرتی ہے اور ان کو بااختیار بنانے کی ذمہ داری لیتی ہے تاکہ وہ قومی ترقی کیلئے اپنی اقتصادی اور سیاسی، سماجی صلاحیتوں کو استعمال کریں مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہو ئی ہے کہ اقلیتیںپاکستان میںمسلح افواج میں خدمات سمیت بلا رکاوٹ ملک کی ترقی وخوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں اس سے ملک بھر کے طول وعرض میں تمام مذاہب کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گہری یگانگت کی عکاسی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ یہی وہ جذبہ ہے جو ہم سب کو ایک خاندان کے طور پر اکٹھا کئے ہوئے ہے تاکہ ہم اپنی ان خوشیوں اور اقدار کو بھر پور طور پر منائیں جوہمیں عزیز ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس پر مسرت دن پر میں پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کی طرف سے ادا کئے جانے والے متنوع اور سو دمند کردار کو تسلیم کرنا چاہتا ہوں اور میں ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی خصوصا ًصحت اور تعلیم کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار بھی تسلیم کرنا چاہتا ہوں میں ان کی حب الوطنی، لگن سے خدمت اور ملک کے ساتھ وابستگی کو بھی سراہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ مکمل لگن سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔