قائد اعظم محمد علی جنا ح نے پاکستا ن بنا کر قوم پر بہت بڑا احسا ن کیا ، جس کا قرض ہم پر با قی ہے، احسان الدین قریشی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:40

ملتان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) رکن پنجا ب اسمبلی و سا بق صو با ئی وزیرحا جی احسان الدین قر یشی کی رہا ئش گا ہ پر بانی پاکستا ن محمد علی جنا ح اوروزیر اعظم محمد نواز شریف کی سالگر ہ کا کیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے احسا ن الدین قر یشی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح نے پاکستا ن بنا کر قوم پر بہت بڑا احسا ن کیا ہے جس کا قرض ہم پر با قی ہے ،یہ اسی صو ر ت میں اتا را جا سکتا ہے کہ ہم قائد اعظم کے فرمان پر عمل کر تے ہو ئے اسے ترقی کی جانب لے کر جا ئیں ۔

حقیقی معنو ں میںوزیراعظم محمد نواز شر یف پاکستا ن کو ترقی کی جا نب لے جا رہے ہیں ۔محمد نواز شر یف جب بھی اقتدار میں آ ئے ملک کو ترقی کی جا نب لے کر گئے ،انہوں نے سا بقہ دور میں دشمن کامنہ بند کر نے کیلئے ایٹمی دھما کے کئے جس سے دشمن آج بھی ہم سے خا ئف ہے اور حملہ کر نے سے پہلے 100 مر تبہ سو چتا ہے ۔

(جاری ہے)

مو ٹر وے کا جا ل بچھا یا جس سے ملک میںتر قی ممکن ہو ئی ۔حا لیہ دور میں ملک سے دہشت گر دی کاخا تمہ کیا اور پاک چا ئنہ کوریڈور کی بنیاد رکھی جس سے ملک ایشیاء کا ٹا ئیگر بنے گا ۔ اس منصو بے سے دشمن ہم سے جل رہا ہے لیکن ہما ر ی حکو مت یہ منصوبہ ضرور پورا کر ے گی اور 2018 ء سے پہلے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر کے وافر مقدار میں بجلی پیدا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :