کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں تین کرسمس بازاروں کا انعقاد

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:40

مظفرگڑھ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں تین کرسمس بازار کا انعقاد کرسمس بازار چوک سرور شہید ،کوٹ ادو اور مظفر گڑھ میں لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ڈی سی او آفس میں خصوصی اجلاس . مسیح برادری کے وفد کی قیادت وسیم شاکر ممبر ضلع کونسل نے کی ڈی پی او اویس احمد ملک اور سکیورٹی اداروں کے افسران نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں کرسمس کے موقع ضلع بھر کے چرچ کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت .ڈی سی او آفس میں مسیح برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے کرسمس کیک بھی کاٹا گیا، ڈی سی او حافظ شوکت علی نے کیک کاٹا ۔

متعلقہ عنوان :