ْ’’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘‘، 52 ارب روپے سے 5500 کلو میٹر دیہی سڑکو ں کی تعمیر کا کام مکمل

’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے چوتھے مرحلے کا آغاز 15 جنوری سے کیا جا رہا ہے دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،وزیراعلیٰ وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:40

لاہور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہفتہ کے روز یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے اوردیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔’’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘‘پروگرام نے دیہی آبادی کیلئے آمد و رفت کی جدید سہولتیں فراہم کی ہیں ۔

(جاری ہے)

52 ارب روپے کی لاگت سے 5500 کلو میٹر دیہی سڑکو ں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے اور پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز 15 جنوری سے کیا جا رہا ہے جس کے تحت ہزاروں کلو میٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام سے زرعی معیشت کو تقویت ملے گی اور کسانوں کو اپنی اجناس منڈیوں تک لیجانے میں آسانی ہو گی ۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے پروگرام پر ہونے والی پیشرفت بارے وزیر اعلی کو بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا مشہود احمد ، عائشہ غوث پاشا، نعیم اختر بھابھہ، چیف سیکرٹری، مشیرڈاکٹر عمر سیف ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیاتی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :