سیالکوٹ میں بد ترین لوڈ شیڈنگ شروع ، شہری گھنٹوں بجلی کی بندش سے سراپا احتجاج

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) سیالکوٹ میں بد ترین لوڈ شیڈنگ شروع ، شہری گھنٹوں بجلی کی بندش سے سراپا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ اور گردو نواح گزشتہ کئی روز سے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ سیالکوٹ کے شہری علاقوں میں 12سی14گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہاتی علاقوں میں14سی16گھنٹے بجلی بند رہتی ہے ۔

بجلی بند رہنے سے تاجر برادری کو سخت مشکلات درپیش ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

بجلی کے ساتھ کاروبار کرنے والے افراد بجلی نہ ہونے سے بیشتر اوقات فارغ بیٹھ کر گزارنے پر مجبور ہیں ۔ حکومت کی چشم پوشی اور محکمہ واپڈا کی غفلت کے باعث سیالکوٹ اور اس کے گردو نواح میں بد ترین لوڈ شیڈنگ شروع ہو چکی ہے ۔ ہر ایک گھنٹہ کے بعد ایک گھنٹہ سے دو گھنٹہ کے لئے بجلی بند کر دی جاتی ہے ۔

بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھریلو صارفین کو بھی سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ سیالکوٹ کے شہریوں احتشام خالد جنجوعہ ، معروف صنعتکار میاں محمد جمیل ، شیخ محمد عابد، میاں عثمان شہزاد ، مرزا ابرار بیگ ، شاہد مبین قادری ، محمد ذوالفقار جنجوعہ و دیگر نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :