پاناما لیکس نے حکمرانوں کی اخلاقی ساکھ ختم کردی ہے

قوم جلد اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی خوشخبری سنے گی اسلام کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت سے خائف ہو کر مغرب اور امریکہ اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کی میڈ یا سے گفتگو

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاناما لیکس نے حکمرانوں کی اخلاقی ساکھ ختم کردی ہے قوم جلد اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی خوشخبری سنے گی اسلام کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت سے خائف ہو کر مغرب اور امریکہ اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے اسلام امن و سلامتی کادین ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں جعلی جہاد کے نام پر ڈالروں کا کاروبار ہو رہا ہیدہشتگردوں کی فکری و نظریاتی مزاحمت کیلئے متبادل بیانیہ کی ضرورت ہے حقیقی علماء جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں کو بے نقاب کریں جعلی جہادیوں نے جہاد کو کاروبار بنادیاہے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جعلی جہادی تنظیمیں امریکہ اور مغرب کی پیدوار ہیں مسلم ممالک داعش کے فتنے کی سرکو بی کیلئے متحد ہو جائیں اورعلماء فضائل جہاد کے ساتھ شرائط جہاد بھی بیان کریں استعماری طاقتوں کے مقابلہ کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے امریکہ عہد حاضر کا طاغوت ہے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے جہادی تنظیمیں کھڑی کی گئی ہیں نام نہاد جہادی تنظیمیں کافروں کی بجائے مسلمانوں کے گلے کاٹ رہی ہیں۔