ملتان،کچہری کے ریکارڈ روم میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ،ابتدائی رپورٹ، فرانزک کی مکمل رپورٹ بھی آئندہ 24گھنٹوں میں جاری کی جائے گی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) ملتان کچہری کے ریکارڈ روم میںچار دن قبل لگنے والی آگ کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق ضلع کچہری کے ریکارڈ روم میں لگنے والی آگ کی فرانزک کی مکمل رپورٹ بھی آئندہ 24گھنٹوں میں جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ ملتان کے ضلع کچہری کے ا ردو ریکارڈ رومیں چار روز پہلے آگ لگ گئی جس سے ذرائع کے مطابق ڈیرھ سو سال پرانا جوڈیشل کے فیصلوں کا ریکارڈ جل کر خاک ہو گیا جبکہ تین گھنٹے تک لگی رہنے والی آگ کو بجھانے کیلئے ریسکیو کی کئی گاڑیوں نے حصہ لیا جس کی انکوائری کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کمیٹی تشکیل دی اور فرانزک نے بھی آگ کی وجوہات جاننے کیلئے مختلف نمونے حاصل کیے۔

ڈی سی او نادر چٹھہ کا موقف ہے کہ ریونیو کا تمام ریکارڈ جوڈیشل کمپلیکس کی کمپیوٹر برانچ میں محفوظ ہے لیکن جوڈیشل ریکارڈ کا بیک اپ نہ ہونے سے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں جس پرء وکلا احتجاج کے بجائے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :