وزارت داخلہ نے الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کو دوبارہ کھلوانے کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:20

وزارت داخلہ نے الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کو دوبارہ کھلوانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 دسمبر 2016ء) وزارت داخلہ نے الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کو دوبارہ کھلوانے کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ ہفتے قبل برطانیہ میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اب وزارت داخلہ نے خاموشی سے الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کو دوبارہ کھلوانے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ اس کیس کو دوبارہ کھلوانے کیلئے برطانوی وزارت داخلہ کو خط تحریر کرے گا۔ خط میں کیس کو دوبارہ کھولنے اور اس حوالے سے شواہد پیش کرنے کی پیش کی جائے گی۔