معروف صنعتکار چوہدری پرویز رانجھا اور چوہدری جاوید رانجھا نے مستحق کرسچن کمیونٹی میں تحائف اور راشن تقسیم کیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

سیالکوٹ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) کرسمس کے مو قع پر آمد کے سلسلہ میں معروف صنعتکار چوہدری پرویز رانجھا اور چوہدری جاوید رانجھا نے مستحق کرسچن کمیونٹی میں تحائف اور راشن تقسیم کیا ۔ یہ پروقار تقریب گزشتہ روز سیالکوٹ ڈسکہ روڈ پر منعقد ہوئی جس میں معروف صنعتکار چوہدری پرویز رانجھا اور چوہدری جاوید رانجھا نے مستحق کرسچن کمیونٹی میں وسیع پیمانے پر تحائف اور راشن تقسیم کیا اور کرسمس کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

معروف صنعتکاروں چوہدری پرویر رانجھا اور چوہدری جاوید رانجھا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس امن ، احترام اور خوشی کا دن ہے ۔کرسمس خوشیاں بانٹنے کا دوسرا نام ہے ۔کرسچن کمیونٹی کے مستحق افراد کو اس خوشی میں شامل کر کے حقیقی سکون حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ کرسمس کی تقریبات میں اپنے بیاروں بہن بھائیوں کو یاد رکھنا انتہائی ضروری ہے تا کہ کوئی بھی بہن بھائی اس خوشی سے محروم نہ ہو سکے ۔ خوشیاں بانٹا ہمارا کام ہے جو ہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کرسمس کی تقریبات انتہائی جوش و خروش اور پر امن طریقہ سے جاری رہیں گی ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔