قیام پاکستان سے لیکر ابتک مذہبی اقلیتوں خصوصا مسیحی قوم کا کردار مثالی ہے،بشپ ایلون سموئیل

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

سیالکوٹ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) قیام پاکستان سے لیکرپاکستان کی ترقی استحکام اور خو د مختاری کے حوالے سے مذہبی اقلیتوں خصوصا مسیحی قوم کا کردار مثالی رہا ہے اور پاکستان کی مذھبی اقلتیں بھی پاکستان کی اتنی ہی وفادار ہیں جتنے کہ مسلم اکثریت اور وقت آنے پر مسیحی قوم پاکستان کی ترقی اور دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر ئے گی کیونکہ پاکستان کسی قومیت کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کا ہے، اِن خیالات کا اظہار ممتاز مسیحی مذھبی رہنما اور بشپ آف سیالکوٹ بشپ ایلون سموئیل نے جیسز کرسٹل چرچ جموں روڈ کے زیر اہتمام سالانہ کرسمس عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری، ضلعی چیئر مین پنجاب بیت المال بنیل خالد لون اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے ،چرچ کونسل کے اراکین پادری سلیم رحمت مسیح، جاوید رانجھا، ریاض بھٹی، پرویز رانجھا، پادری جاوید ، پاسٹر بابر عمانوئیل، کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ شکیلہ جاوید آرتھر، ڈاکٹر روبی منور، عمانوئیل گل، پادری آشر، مقامی مسلم رہنما محمد رمضان مصطفائی، وسیم اکرم، نصیر احمد نمبردار، صلاح الدین، منیب الرحمن، یاسین ملک، ملک مطلوب ، غلام دستگیر قادری، امیتاز رسول اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے، اس موقع پر مسلم مسیحی رہنمائوں نے شمعیں جلا کر مذھبی رواداری اور قومی اتحاد کا مظاہر ہ کیااور مشتر کہ طور پر کرسمس کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری اور ضلعی چیئر مین پنجاب بیت المال نبیل خالد لون نے کہا کہ اسلام تما م مذاہب کے پیرو کاروں کے ساتھ رواداری کا درس دیتا ہے اور آئین پاکستان میں بھی تما م اقلیتوں کو اکثریت کے برابر حقوق دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :