پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہی حکومت کا ویژن ہے،محمد آصف باجوہ

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

سیالکوٹ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ترقی اور خوشحالی کے سفر کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ملک بھر میں تعمیراتی کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں ۔ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہی حکومت کا ویژن ہے ۔

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع کونسل کے انتخابات میں پنجاب بھر میں کامیاب ہو ئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع کونسل کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی اور میئر و ڈپٹی میئر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے تن ، من اور دھن قربان کر دیں گے اور عوام کی خدمت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

عوام کی خدمت ہمارے قائدین کا مشن ہے جس کی تکمیل کے لئے بھرپور انداز میں جدوجہد کی جائے گی ۔ حکومت کے ویژن کے عین مطابق شہریوں کو ریلیف فراہم کر کے حقیقی معنوں میں جمہوری عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ پارٹی قیادت اور عوام میں رابطے شروع ہو چکے ہیں انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) دوبار ہ اقتدار میں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :