لیہ میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیی2سستے بازار لگائے گئے ہیں، ڈی او ا نٹر پرائزز

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

لیہ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) لیہ میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لیی2سستے بازار لگائے گئے ہیں ۔یہ بات ڈی او ا نٹر پرائززمحمد عبداللہ نے لیہ ،فتح پور میں سستے بازاروں کے معائنہ کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ای اے ڈی اے محمد طاہر نے بتایا کہ عید گاہ روڈ لیہ اور چک نمبر 270ٹی ڈی اے قاضی آباد روڈ پر کرسمس سستے بازار لگائے گئے ہیںجن میں سبسڈائز نرخوں پر آٹا ،کریانہ ایٹمز ،مٹن ،بیف،چکن،فروٹ ،سبزیاں ،ملبوسات و کھلونے فروخت کیے جارہے ہیںجس کے لیے سٹالز لگائے گئے ہیں۔اس موقع پر ٹی ایم او ممتاز حسین کلاچی ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لیہ شیخ کمال الدین ،شیخ معین الدین اورمارکیٹ کمیٹی کے حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :