سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،ڈی سی او

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

لیہ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوراڈی نیشن آفیسر واجدعلی شاہ نے کہا ہے کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا عوام کی داد رسی کے لیے ان کادفتر ہمہ وقت خدمات کے لیے حاضر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران سائلین کے مسائل کے بروقت حل کے لیے سرعت سے اقدامات عمل میں لائیں اور دفاتر میں آنے والے افراد سے ملنساری سے پیش آیا جائے تاکہ سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔ڈی سی او نے اس دوران سائلین کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔