سانحہ8 اگست کے بعدسول ہسپتال کو قدرے بہتر کیا،غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ سانحہ8 اگست کے بعدسول ہسپتال کو قدرے بہتر کیا اور غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ سول ہسپتال میں حالیہ8 اگست کے سانحہ کے بعد حالات کافی بہتر ہوئے اور انتظامیہ کی جانب سے جوتبدیلیاں کی گئی وہ قدرے بہتر ہے غیر حاضر عملے کے خلاف جو کا رروائی ہوئی اسے ینگ ڈاکٹر مکمل سپورٹ کر تی ہے ینگ ڈاکٹر کے احتجاج کے بدولت سول ہسپتال کوئٹہ میں 2 سٹی اسکین مشینیں اور ایک ایم آر آئی جلد نصب کیا جائیگا ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن وزیراعلیٰ بلوچستان اور سیکرٹری صحت سے اپیل کر تے ہیں کہ صوبہ بھر میں ہسپتالوں کے حالت زار کو بہتر بنایا جائے تاکہ دیگر ہسپتالوں میں بھی حالات بہتر ہو ۔

متعلقہ عنوان :