پنجاب فوڈاتھارٹی کاچھاپہ،دوہوٹل وفیکٹری سیل،16کو بھاری جرمانے

نیوبٹ بیکری،خان بھائی ہوٹل،ایکو سپیس،پیراڈائز،پیورٹرنکنگ واٹر،کینٹین گلاب دیوی ہسپتال کوجرمانہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:21

پنجاب فوڈاتھارٹی کاچھاپہ،دوہوٹل وفیکٹری سیل،16کو بھاری جرمانے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24دسمبر2016ء) :پنجاب فوڈاتھارٹی نے چیکنگ کے دوران 2ہوٹل وفیکٹری کو سیل ،16 کو جرمانے اور15کو بہتری کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیم نے علامہ اقبال روڈگڑھی شاہو میں واقع نیو بٹ بیکرز کا دورہ کرتے ہوئے گندے ڈبوں اور الماریوں ،فرش پر آٹا پڑے ہونے،حفظان صحت کی ناقص صورتحال،کھلے کوڑے دانوں اور ایم آر ڈی کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی اور 5000 روپے جرمانہ عائد کیا ۔

گڑھی شاہو میں واقع خان بھائی ریسٹورنٹ میں کھلی ہوئی نالیوں ،اشیاء خورونوش کو نہ ڈھانپنے ،گندے فریزرز،کیڑے مکوڑوں کی روک تھام کے ناقص انتظامات ،احاطے اور ذاتی صفائی ستھرائی کے غیر تسلی بخش انتظامات کی نشاندہی کی اور 4000 روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید پیروی کرتے ہوئے عمران پلازہ گڑھی شاہو میں واقع ایکوا سپس کا دورہ کیا اور جاری کردہ بہتری کی ہدایات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس میں فلٹرکی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ نہیں ،بغیر ریکارڈ کی نمکیات کی موجودگی ،طریقہ کار میں بہتری بھی نہ ہوسکی ،اور بوتلوں کو محفوظ کرنے کی غیر مناسب صورتحال شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیم نے 2500 روپے جرمانہ عائد کیا اور نقائص کودرست کرنے کا حتمی انتباہ جاری کیا۔گڑھی شاہو میں آصف سنٹر کے سامنے واقع پیراڈائز پیور ڈرنکنگ واٹر کی مزید پیروی کرتے ہوئے جاری کردہ ہدایات پر عدم اطمینا ن کا اظہار کیا جس میں فلٹر کی تبدیلی اور دھونے کا ریکارڈ نہ ہونا،نمکیات کی غیر مناسب صورتحال،طریقہ کار میں بہتری نہ آنا،حشرات سے بچاؤ کی بے انتظامی،فالتو سامان کی موجودگی اور کھلی ہونی نالیوں جیسے معاملات شامل ہیں۔

ان معاملات پر ٹیم نے 3000 روپے جرمانہ عائد کیااور معاملات کو درست کرنے کا حتمی انتباہ جاری کیا۔گلاب دیوی اسپتال فیروز پور روڈ کا دورہ کرتے ہوئے گندے اور ٹوٹے ہوئے فریزرز ،پالک اور دیگر سبزیوں کو ذ خیرہ کرنے کے ناقص انتظامات ،کھلی ہوئی نالیوں اور احاطے کی صحت کے معیار کے برعکس صورتحال پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا اور خراب ہوئی پالک کو موقع پر ضائع کر دیا۔

رسول پارک ایل او ایس روڈ پر واقع ماشاء اللہ پراٹھا اینڈ لسی ریسٹورنٹ کا دورہ کرتے ہوئے بدبو سے بھرے گندے فریزرز ،واشنگ ایریا کی غیر مناسب حالت ،ایم آر ڈی کی عدم موجودگی اور اشیاء خورونوش کی غیر مناسب صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر رنگوں کو ضائع کرتے ہوئے 5000 روپے جرمانہ عائد کیا ۔پیر غازی روڈ اچھرہ میں واقع ہجویری نان شاپ کا دورہ کیا اور مصالحہ جات اور چائے کی پتی کی غیر مناسب صورتحال،کھانے پینے کی چیزوں پر گندے کپڑوں کی موجودگی ،صفائی کے ناقص انتظامات،احاطے میں فالتو سامان کی موجودگی پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا اور موقع پر چائے کی پتی کو ضائع کر دیا۔

پیر سید روڈ نشاط کالونی میں واقع ماما باربی کیو کا دورہ کیا اور کھانے پینے کی اشیاء کو نہ ڈھانپنے ،مصالحہ جات کی حفاظت کے غیر مناسب انتظامات،اور صفائی ستھرائی کی سہولیات میں بہتری کی گنجائش پر 1500 روپے جرمانہ عائد کیا۔پیر غازی روڈ نشاط کالونی میں واقع ماشاء اللہ ہوٹل کا دورہ کیا اور کھانے پینے کی چیزوں کو نہ ڈھانپنے ،احاطے اور ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات،مصالحہ جات کے گندے ڈبوں برتن وغیرہ دھونے کے انتظامات میں بہتری کی گنجائش پر ،اور اشیا ء خورونوش کو گندے کپڑوں سے ڈھانپنے پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا۔

جوئے شاہ روڈ ساندہ میں واقع ریاض ملک شاپ کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات ،کیڑے مکوڑوں کی روک تھام کے غیر تسلی بخش انتظامات ،احاطے میں فالتو سامان کی موجودگی اور اشیاء خورونوش کو نہ ڈھانپنے کے باعث 2000 روپے جرمانہ عائد کیا۔غازی آباد میں واقع سلیم سویٹس سے نم یم فروٹی چیو کا نمونہ حاصل کیا اور اشیاء کی غیر مناسب صورتحال اور ذخیرہ کرنے کے نا مناسب انتظامات پر 2500 روپے جرمانہ عائدکیا۔

جوئے شاہ روڈساندہ میں واقع بسم اللہ نان شاپ کا دورہ کیا اور ذاتی صحت کے غیر تسلی بخش انتظامات ،اشیاء کو نہ ڈھانپنے ،فالتو سامان کی احاطے میں موجودگی اور ،ملازمین کے نہ تراشے ہوئے ناخن ،ہاتھوں میں انگھوٹھیاں پہننے اور کھانے پینے کی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے کی نشاندہی کی اور 5000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ذیشان سویٹس اینڈ بیکرز کا دورہ کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے،مکسرز کی حفظان ِ صحت کے بر عکس صورتحال،غیر معیاری کیچپ کے استعمال ،باقیات کی فریزرز میں موجودگی ،غیر معیاری سامان کے استعمال،تیاری کے برتنوں کے گندے ہونے ،اوون میں فالتو سامان کی موجودگی ،ٹوٹے ہوئے انڈے ،چھتوں پر کاربن کے چھڑکاؤ اور پہلے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر احاطے کو سر بمہر کر دیا۔

ایم ایس فوڈ انڈسٹری کا دورہ کرتے ہوئے گندے چھتوں،فرشوں اور دیواروں،تیاری کی جگہ پر کپڑوں کی موجودگی ،سر ،منہ کو نہ ڈھانپنے ،میڈیکل سرٹیفکیٹس کی نامکمل تعداد ،مکڑیوں کے جالوں کی کثرت اور غیر استعمال شدہ سامان کے ریکارڈ نہ ہونے ،گندی مشینری اور ضائع شدہ مال کو استعمال میں لانے پر 15000 روپے جرمانہ عائد کیا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران ڈھابہ ہوٹلوں کو بہتری کے احکامات جاری کئے۔

ایک بیکری کو 25ہزار جرمانہ جبکہ نیو عوامی کیفے کو بہتری کے احکامات جاری کئے۔ملتان میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے انڈسٹریل ایریا میں چیکنگ کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر منٹا فوڈ کو سیل،منٹا فریس ڈرنک،میری گولڈ اورسن گولڈ سے نمونے لے کر چیکنگ کے لئے لیبارٹری بھجوادئیے۔تین ہوٹلوں کو جرمانے جبکہ 15کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے ۔ فیصل آباد میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے 25ہوٹلوں وبیکریوں اورکھانے پینے کی دیگر اشیاء تیار اورفروخت کرنے والوں کو بہتری کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :