ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد اختر بھٹہ کو گریڈ 17میں ترقی دے دی گئی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

ڈی جی خان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد اختر بھٹہ کو گریڈ 17میں ترقی دے دی گئی ہے ․ بانی ادارہ / ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ترقی کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مرکز ی سٹیشن چوک چورہٹہ ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی اور ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے محمد اختر بھٹہ کو گریڈ 17کے رینک لگائے۔ اس موقع پر کنٹرول روم انچارج میاں عبدالروف ، آر ایس او حسنین رضا سمیت دیگر ریسکیورز موجود تھے۔