ضلع ڈیرہ غازیخان میں ریسکیو 1122کی طرز پر موٹر بائیک ایمبولینس سروس کیلئے پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتی شروع

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

ڈی جی خان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ریسکیو 1122کی طرز پر موٹر بائیک ایمبولینس سروس رواں مالی سال کے دوران شروع کر دی جائے گی جس کیلئے 50سے زائد پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتی شروع کر دی گئی ہے جس کیلئے 8جنوری 2017تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ․ یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے یہاں بتائی․ انہوںنے بتایاکہ یہ سروس ریسکیو 1122کے پلیٹ فارم سے شروع کی جائے گی اور ریسکیو 1122کی ایمبولینس کی طرز پر موٹر سائیکل میں ٹراما ، میڈیکل سمیت دیگر ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے آلات ، مشینری اور سہولیات فراہم ہوں گی ․ وائرلیس سسٹم بھی نصب ہو گا ․ موٹر سائیکل ایمبولینس تنگ و تاریک گلیوں تک بروقت رسائی اور انسانی جان بچانے میں معاون ثابت ہو گی ․ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر سروس شروع کی جا رہی ہی․ انہوںنے بتایاکہ امیدواروں کو بھرتی کیلئے این ٹی ایس کے عمل سے گزرنا پڑے گا ․ بھرتی فارم این ٹی ایس کی ویب سائیٹ www.nts.org.pk اور ریسکیو 1122کی ویب سائیٹ www.rescue.gov.pk سے حاصل کیے جا سکتے ہیں �

(جاری ہے)