ملک کی ترقی بانی پاکستان قائداعظم محمدؐ علی جناح کے فرمودات پرعمل کرنے سے ہی ممکن ہے، فخرامام

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

ملتان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) سابق سپیکرقومی اسمبلی وسینئر سیاستدان سیدفخرامام نے کہاکہ پاکستان کی ترقی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات پرعمل کرنے سے ہی ممکن ہے ۔’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم نے ملک کی ترقی اوریہاں کے طرز حکومت کے بارے میں بڑی واضح گائیڈلائینز مہیاکی تھیں ۔

انہوںنے کہاکہ قائداعظم کے مطابق ملک میں پارلیمانی نظام قانون کی بالادستی ،آزادعدلیہ عوام کے جان ومال کامکمل تحفظ اورسوشل ومعاشی حقوق ،کرپشن سے پاک ادارے اوربنیادی انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کاسسٹم رائج ہوناچاہیے ۔فخرامام نے کہاکہ کرپشن ایسی لعنت ہے جومعاشرے اورداروں کوکھوکھلاکردیتی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی کی وجہ سے اوربہت سی برائیاں پھیلتی ہیں اورآج کرپشن کی بیماری ہمارے معاشرے میں بری طرح پھیل چکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سفارش کلچرعوام میں مایوسی اورنوجوان طبقے میں بغاوت کرجنم دیتاہے اس لئے ملک میںمیرٹ اورشفافیت کے کلچرکواپنا کرہم کامیابی کی منزل جلد حاصل کرسکتے ہیں ۔سابق سپیکر نے کہاکہ پاکستان کے جھنڈے میں جوحصہ سفیدہے وہ اس وقت کے ہمارے رہنمائوں اوراکابرین کی اس مثبت اوراعلیٰ سوچ کامظہرہے جس کے تحت ملک میں اقلیتوں کومساوی حقوق دیئے گئے اورآج کرسمس کے ساتھ ساتھ قائدڈے بھی ہم سے یہ تقاضاکرتاہے کہ ہم اپنی غلطیوں کوسامنے رکھ کر پاکستان کی ترقی اورحفاظت کے لئے اپنے باہمی اختلافات ختم کرکے یکجہتی کامظاہرہ کریں ۔