ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک عزیز اللہ کلو اورسول جج شہباز احمد حجازی کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کادورہ

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

جھنگ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) ملک عزیز اللہ کلو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورسول جج شہباز احمد حجازی نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کادورہ کیا اس موقع پر انہوں نی05۔ اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کیا ۔

(جاری ہے)

خواتین وارڈ میں خواتین اسیران بارک جیل ہسپتال ، کچن اسیران اور دیگر بارکوں کا دورہ کیا گیا کرسمس کے موقع پر اقلیتی اسیران میں کیک اور مٹھائی تقسیم کی ۔ اسیران نے انہیں گلدستے پیش کیے ۔ شیخ محمد افضل جاوید سپرنٹنڈنٹ جیل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو حق نواز اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید رشیدبھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل انتطامیہ کے انتظامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :