جماعت اسلامی جھنگ کایوتھ کنونشن آج ہوگا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

جھنگ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ جھنگ کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن 25دسمبر بروز اتوار منعقد ہوگا یہ بات صدر جماعت اسلامی یوتھ عثمان حیدر اور سیکرٹری حیسن جاوید جھگڑ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ 25دسمبریوم قائد کے موقع پر نوجوانوں کو قائد اعظم کے پیغام سے متعارف کرانے کے لیے قائد پاکستا ن ،ہمارا پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان یوتھ کنونشن کاانعقاد کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جہاں مرکزی نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ ارسل خان بابر خصوصی خطاب کریں اور یہ یوتھ کنونشن جھنگ میں نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور شہر سے ہزاروں نوجوان شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :