ریسکیو 1122 جھنگ نے کرسمس ڈے کیلئے ایمرجنسی پلان تر تیب دے دیا، تما م ریسکیو اہلکاروںکی چھٹی منسوخ

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

جھنگ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے کرسمس ڈے کے حوالہ سے ایمرجنسی پلان تر تیب دے دیااس سلسلہ میں ضلعی ایمر جنسی افیسر علی حسنین نے کرسمس ڈے کے موقع تما م ریسکیو اہلکاروںکی ہر طرح کی چھٹی کو منسوخ کرتے ہوئے اور ملکی صورت حال کے پیش نظر ریسکورز کو ہائی الرٹ رہنے کو کہااس کے ساتھ تمام چرچز پرایمر جنسی پلان ترتیب دے دیا ہے اور ریسکورز کو کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں نمٹنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے تاکہ ایمر جنسی کی صورت میں مسیحی برادری کو بروقت مدد فراہم کی جاسکے جس میںجھنگ اور تحصیل شورکوٹ شامل ہیں شورکوٹ میں تین گرجاگھروں پر08 ریسکیو اہلکاراور ایک ایمبو لینس ڈیپوٹ رہے گی جبکہ جھنگ میں مختلف گرجاگھروں ،مسیحی عبادت گاہوں پر ریسکیو اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ا س کے علاوہ باقی تمام ریسکیو عملہ اور ایمر جنسی گاڑیاں بھی کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ریڈالرٹ رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :