پتوکی بائی پاس پر شدید دھند ،لاہور سے چشتیاں جانیوالی باراتیوں کی بس الٹ گئی ، خاتون جاں بحق ، 10افراد زخمی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 13:40

پتوکی بائی پاس پر شدید دھند ،لاہور سے چشتیاں جانیوالی باراتیوں کی بس ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) پتوکی بائی پاس پر شدید دھند کے باعث باراتیوں کی بس الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 10افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو علی الصبح لاہور سے چشتیاں جانیوالی باراتیوں کی بس دھند کے باعث پتوکی بائی پاس پر الٹ گئی ، حادثے میں چالیس سالہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 10مزید زخمی ہیں جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں لاہور کیلئے ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ باقی زخمی پتوکی کے ہسپتال میں داخل کرا دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں 40سے زائد باراتی سوار تھے جو لاہور سے چشتیاں جا رہے تھے۔ پولیس نے خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :