پاکستان اور ترکمانستان کے ما بین عوام کی سطح پر دوستانہ و برادرانہ تعلقات کے فروغ کی کو ششیں ایک خوش آئند اقدام ہے اور امید ظاہر کی کہ جس جوش و جذبے سے اس ضمن میں کوششوں کا آغاز کیا گیا ہے وہ برقرار رکھا جا ئے گا

خیبر پختونخوا کے گورنر، انجنیئر اقبال ظفر جھگڑا کی ترکمانستان کے صحافیوں کے وفد کے ساتھ گفتگو

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کے گورنر، انجنیئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے ما بین عوام کی سطح پر دوستانہ و برادرانہ تعلقات کے فروغ کی کو ششیں ایک خوش آئند اقدام ہے اور امید ظاہر کی کہ جس جوش و جذبے سے اس ضمن میں کوششوں کا آغاز کیا گیا ہے وہ برقرار رکھا جا ئے گا۔دورے پر آئے ہو ئے ترکمانستان کے صحافیوں کے وفد کے ساتھ گفتگو کر تے ہو ئے جنہوں نے گورنر ہائوس پشاور میں جمعہ کے روز ان سے ملا قات کی گورنر نے مزید کہا کہ وہ تما م شخصیا ت جو اس سلسلے میں اپنی انفرادی و اجتماعی حیثیت میں پر خلوص و قابل قدر کردار ادا کر رہے ہیں، قابل ستائش ہیں۔

مہمان صحافیوں کی قیادت جناب ایازمراد انانوف کر رہے تھے جنہوں نے اپنے دورے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہو ئے خا ص طور پر آئندہ برس ترکمنستان کے دا رالحکومت اشک آباد میں منعقد ہو نیوالے پانچویں انڈور ایشین و مار شل آرٹ گیمز کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں ایک دستاویزی فلم کے زریعے کی جا نیوالی تیاریوں کی تفصیلات بیان کیں ۔

(جاری ہے)

وفد کے دورے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہو ئے گورنر نے متذکرہ کھیلوں کی کامیابی کیلئے نیک تمنا ئوں کا اظہار کیا اور یہ خواہش ظاہر کی کہ ان سے وابستہ ترکمنستان کے عوام کی امنگیں بھی پوری طرح کامیابی سے ہمکنار ہو ں۔ دریں اثنا مسٹر ایاز مراد انانوف نے وفد کی جانب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد متذکرہ کھیلوں کے مقابلے کی اہمیت پر روشنی ڈالنی ہے جن میں 62 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںاور اس سلسلے میں اپنے میزبان پاکستان سپورٹس رائیٹرز فیڈریشن کے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیالات بھی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے خلوص و محبت کے جذبات سے بہت متاثر ہو ئے ہیں اور اپنے ہمراہ نیک تمنائوں کے احساسات لیکر وطن واپس لو ٹ رہے ہیں۔سپورٹس رائیٹرز کی ایشیائی تنظیم کے سیکرٹری جنرل جناب امجد عزیز ملک جو کہ پاکستان سپورٹس رائیٹرز فیڈریشن کے صدر بھی ہیں، وفد کے ہمراہ تھے۔ امجد عزیز ملک نے وفد کے ساتھ ملاقات کیلئے وقت نکالنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کھیلوں کی صحافت میں گہری دلچسپی لینے پر بھی گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :