مخالف امیدوار کے تین ووٹ کھانے کے الزام میں 6ماہ سز اپانے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میونسپل کمیٹی پسرور رانا شبیر کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجواد یا گیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:30

مخالف امیدوار کے تین ووٹ کھانے کے الزام میں 6ماہ سز اپانے والے مسلم ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) شکست کے خوف سے پرایز ئیڈنگ آفیسر سے مخالف امیدوار کے تین ووٹ کھانے کے الزام میں 6ماہ سز اپانے والے مسلم لیگ (ن) امیدوار میونسپل کمیٹی پسرور رانا شبیر کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجواد یا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پسرور پولیس نے جمعرات کے روز میونسپل کمیٹی پسرور کے انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے پر گنتی کے دوران مسلم لیگ (ن) امیدوار چیئرمین رانا شبیر نے مخالف امیدوار الطاف شفیع کے تین ووٹ پرایز ئیڈ نگ آفیسر سجاد حیدر سے چھین کر منہ میں ڈال لئے اور کھانے کی کوشش کررہا تھا کہ موقعہ پر موجودایلیٹ فورس کے جوانوں نے اسے پکڑ لیا اور گردن پر (مکیاں ) مار کر گلے سے ووٹ نکال لیا۔

جس پر پرایزئیڈ نگ آفیسر سجاد حیدر نے رانا شبیر کو لوکل گورنمنٹ آرڈنینس 2015کی دفعہ 54کے تحت موقعہ پر چھ ماہ سزا کا حکم سنایا اور سٹی پسرور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ رانا شبیر کو علاقہ مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا۔ اور بعدازاں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ منتقل کردیا۔ رانا شبیر کا کہنا ہے کہ وہ سزا کے خلا ف عدالت میں اپیل دائرہ کریگا۔

متعلقہ عنوان :