چوہدری نثار وزیراعظم کے قابو میں نہیں ہیں، کراچی میں اس طرح کی کارروائی سے آپریشن بھی متنازع ہوگا ،ایسادیکھا کہ کارروائی انتقامی تھی، اس تاثر کوختم کرنا رینجرز کی ذمیداری ہے، ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو 27 دسمبر کو ہم آگے جائیں گے، آصف زرداری نے مختصر تقریر کی، تفصیلی تقریر 27 دسمبر کو کریں گے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر سعید غنی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار وزیراعظم کے قابو میں نہیں ہیں، کراچی میں اس طرح کی کارروائی سے آپریشن بھی متنازع ہوگا ،ایسادیکھا کہ کارروائی انتقامی تھی، اس تاثر کوختم کرنا رینجرز کی ذمیداری ہے، ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو 27 دسمبر کو ہم آگے جائیں گے، آصف زرداری نے مختصر تقریر کی، تفصیلی تقریر 27 دسمبر کو کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کل اس طرح کی باتیں بھی کی گئیں کہ آصف زرداری واپس ہی نہیں آئیں گے،چودھری نثار وزیراعظم کے قابو میں نہیں ہیں، جس طرح کی کارروائی کراچی میں کی گئی اس طرح کی کارروائی سے آپریشن بھی متنازع ہوگا،ایسادیکھا کہ کارروائی انتقامی تھی، اس تاثر کوختم کرنا رینجرز کی ذمیداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ روز انتظار کرناچاہیے، صورتحال مزید واضح ہوجائیگی، ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو 27 دسمبر کو ہم آگے جائیں گے، آصف زرداری نے مختصر تقریر کی، تفصیلی تقریر 27 دسمبر کو کریں گے۔(ار)