وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا سید انور قدوائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار ،مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینئرکالم نگار ، دانشور اور ممتاز صحافی سید انور قدوائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں سینئر صحافی سید انور قدوائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت نے انور قدوائی کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ سے ۔انہوں نے کہا کہ انور قدوائی کی صحافتی خدمات اور شاندار تحریریں یاد رکھی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :