Live Updates

وزیراعظم نے آصف زرداری کو خوش آمدید کہا، کراچی کی گرفتاریوں نے کنفیوژن میں اضافہ کیاہے،ہمیں جو نظرآرہاہے وہ ہی حقیقت ہے یا پس پردہ کچھ اور، وقت بتائے گا کہ آصف زرداری کیا کرتے ہیں،27 دسمبرکو پیپلزپارٹی کی سوچ سامنے آجائیگی،تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آصف زرداری کو خوش آمدید کہا، کراچی کی گرفتاریوں نے کنفیوژن میں اضافہ کیاہے،ہمیں جو نظرآرہاہے وہ ہی حقیقت ہے یا پس پردہ کچھ اور، وقت بتائے گا کہ آصف زرداری کیا کرتے ہیں،27 دسمبرکو پیپلزپارٹی کی سوچ سامنے آجائیگی۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آصف زرداری کو خوش آمدید کہا،وقت بتائے گا کہ آصف زرداری کیا کرتے ہیں، ہمیں جو نظرآرہاہے وہ ہی حقیقت ہے یا پس پردہ کچھ اور۔انہوں نے کہا کہ آج کے واقعات نے کنفیوژن میں اضافہ کیاہے،حیرانی کی بات ہے ان کے واپسی کے دن ہی انکے قریبی دوست کے دفترپرچھاپاماراجاتاہے کیارینجرز کی کارروائی سے کیا وفاق لاعمل تھا، ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔،زرداری صاحب چاہییں تو سخت بات بھی کرتے ہیں،27 دسمبرکو پیپلزپارٹی کی سوچ سامنے آجائیگی۔(ار)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات