کوئٹہ، سابق صوبائی وزیر سردار مسعود خان لو نی کے بیٹے کی شادی کے تقریب

بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں او راراکین اسمبلی کی شرکت

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سابق صوبائی وزیر سردار مسعود خان لو نی کے بیٹے ایمل خان لونی کی شادی کے تقریب میں بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں او راراکین اسمبلی نے شرکت کی جن میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند، مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، سینیٹر دائود خان اچکزئی، پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ، صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، عبیداللہ جان بابت، سردار در محمد در محمد ناصر، سابق صوبائی وزیر شاہنواز مری، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے، اے این پی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر، نوابزادہ محبوب خان جو گیزئی، سردار نور محمد دمڑ، سردار وزیر خان ناصر سمیت سیاسی وقبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :