ْمیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خالد مسعود خان کو متفقہ طورپر بورڈ کانیا چیئرمین منتخب کرلیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

ملتان۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ممبر بورڈ خالد مسعود خان کو متفقہ طور پر بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔گذشتہ روزمیپکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ بورڈکے اجلاس میں ممبران خواجہ محمد اعظم ،زاہد پرویز مڑل ،میاں شاہد اقبال،چیف ایگزیکٹو میپکو مسعود صلاح الدین اور بذریعہ وڈیو لنک اسد رحمان گیلانی،محمد انور شیخ اور ظفر عباس نے شرکت کی ۔

میاں شاہد اقبال نے خالد مسعود خان کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کی تجویز پیش کی جسے تمام جسے تمام ممبران نے متفقہ طور پرمنظور کر لیا۔اس موقع پر خالد مسعود خان نے تمام ممبران کا ان پر اظہار اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے اور بورڈ صارفین اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

(جاری ہے)

ممبران بورڈ نے انھیں مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کے ان کی قیادت میں بورڈ مزید بہتر پالیسی سازی کرے گا جس سے میپکو کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔چیف ایگزیکٹو میپکو نے کہا کہ خالد مسعود خان وژنری انسان ہیں ان کی رہنمائی میں میپکو انتظامیہ بھرپور انداز میں بورڈ کی پالیسیوں پر عمل کرے گی۔اجلاس میں سابق چیئرمین بورڈ راجن سلطان پیرزادہ کی خدمات کو سراہا گیا۔خالد مسعود خان نے کہا کہ انہوں نے بورڈ کے معاملات کو مثبت انداز میں چلایا۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ راجن سلطان پیرزادہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔