اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں کھیلا جانے والا کبڈی میچ ذیل گجراں کبڈی کلب سمندری نے جیت لیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہونے والے کبڈی میچ میں ذیل گجراں کبڈی کلب سمندری نے ندیم کبڈی کلب سٹی فیصل آباد کو 36کے مقابلے میں 41پوائنٹس سے ہرا دیا ۔ہاف ٹائم میں دونوں ٹیموں کے پوائنٹ 27-27سے برابر تھے ۔

(جاری ہے)

میچ شروع سے ہی جارحانہ انداز اختیار کرگیا کوئی بھی ٹیم واضح برتری حاصل کرنے میںکامیاب نہ ہوسکی ۔ تاہم مقررہ وقت ختم ہونے پر ذیل گجراں کبڈی کلب کے کھلاڑیوںکی بہترین پرفارمنس کی وجہ سے انہوں نے یہ میچ پانچ پوائنٹ کی برتری سے جیت لیا ۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی کبڈی مبصر محمد طیب گیلانی ، انٹر نیشنل میچ ریفریز عبدالحکیم ، بشارت علی رندھاوا ،عبدالحفیظ گجر ، فضل حق گجر اور سید حسن احمد گیلانی نے سرانجام دیئے ۔ مہمان خصوصی چوہدری پرویز اقبال کموکا، صدر انجمن تاجران سٹی اور ملک محمداکرم وائس چیئرمین CC-64 نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔