جنرل ہسپتال غلا م محمدآبادمیں کرسمس کے حوالے سے تقریب

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) جنرل ہسپتال غلا م محمدآبادمیں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ، ایم ایس ڈاکٹر عباس چوہدری نے کیک کاٹا تفصیل کے مطابق جنر ل ہسپتال غلام محمد آباد میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر عباس چوہدری نے کرسمس کا کیک کاٹا انہوں نے اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مسیحی برادری کے ساتھ ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ہمارا مذہب حسن سلوک اور محبت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

وطن عزیزمیں اقلیتوں کو ان تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے ۔ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ غم میں بھی شریک ہونا چاہئے اور ایک قوم بن کر رہنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :