کریمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کی زیر صدارت کریمنل جسٹس کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی پی او افضال احمد کوثر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد،ایس ایس پی(نویسٹی گیشن)،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ہدایت کی کہ کوئی سمن نوٹس اور وارنٹ گرفتاری بغیر تعمیل واپس نہ کیا جائے۔

انہوں نے پیٹشن زیر دفعہ 22 بی/22 اے ضابطہ فوجداری، اندراج مقدمات کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ پندرہ روز میں تمام مقدمات کا اندراج کرکے فہرست فراہم کی جائے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چالان زیر دفعہ 173 ضابطہ فوجداری بروقت داخل کرانے کے اقدام کو سراہا۔