سابق صدر آصف زرداری سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمائوں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس میںپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے بلاول ہائوس میں پارٹی کے رہنمائوں کو عشائیہ دیا گیا جس میں پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، رحمان ملک، قمر الزمان کائرہ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ممبران نے شرکت کی۔ عشائیے میں پیپلزپارٹی کے رہنما?ں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :