سندھ رینجرز کا گینگ وارکے مفرور کمانڈر ماجد سخی داد کے گھر پر چھاپہ ، بھاری مقدار میں اسلحہ ، منشیات اورکرنسی برآمد

گھر میں موجود تین ملزمان چھاپے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) سندھ رینجرز نے اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے پرانا گوالیمار میں گینگ وارکے مفرور کمانڈر ماجد سخی داد کے گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ ، منشیات اورکرنسی برآمد کرلی جبکہ گھر میں موجود تین ملزمان چھاپے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان سندھ رینجرز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گوالیمار میں گینگ وار کے مفرور کمانڈر ماجد سخی داد کے گھر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران اسلحہ ، منشیات اور کرنسی برآمدکرلی گئی جبکہ چھاپے سے پہلے گھر میں موجود تین افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران 3 دستی بم ،2کلاشنکوف، 3پستول،20کلو منشیات اور 1کروڑ75لاکھ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ گینگ وار کمانڈر بلوچ لبریشن آرمی کا سرگرم رکن رہا۔

متعلقہ عنوان :