خانیوال،باراتیوں کی گاڑی کی ٹرالر سے ٹکر، 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:10

خانیوال۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) باراتیوں کی گاڑی ٹرالر کے ساتھ ٹکرانے سے دو خواتین سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ6افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باراتیوں کی گاڑی مامو ں کانجن سے اقبال نگر کے نواحی گائوں 32/35مٹانوالہ آرہی تھی کہ کسووال کے علاقہ جی ٹی روڈ اڈا6والا کے قریب آگے جانیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجہ میںدو خواتین رقیہ بی بی،آمنہ بی بی،طیب نوا ز اور محمد نواز سمیت5افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستپال چیچہ وطنی منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :