پشاور پولیس کی کاررائی، 4رکنی خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار،مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نی4رکنی خطرناک ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان راہزنی کے علاوہ پولیس مقابلہ میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں واردات کی غرض سے آئے رہزنوں اور پولیس کے درمیان محلہ قاضی خیلان میں فایرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

جس میں ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی اپریشنز سجاد خان نے ایس پی سٹی شہزاد کوکب ،ڈی ایس پی عتیق شاہ اور تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او نور حیدر خان پر مشتمل ٹیم کو ملزمان کی گرافتاری کا ٹاسک دیا۔ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں اور انفارمر کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر خطرناک راہزن ،ڈکیت اور چور گروہ جن میں (1)اکرام ولد گل رحمن سکنہ زرگر آباد (2)وقاص ولد نورزمان سکنہ سفید ڈھیری (3)صدام ولد ممتاز سکنہ تاج آباد بورڈ (3) یاسین ولد شیر زمین سکنہ دیر کالونی گھڑی عطا ء محمد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرسری انٹروگیشن کے دوران ملزمان نے سٹی اور کینٹ میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مورخہ 23,11,2016کو مقدمہ علت 1086میں مدعی حنیف خان ولد فیروز خان سکنہ یکہ توت سے اسلحہ کی نوک پر 1عدد قیمتی موبائل اور 12000ہزار روپے چھینے تھے جبکہ مورخہ 17,11,2016کو مقدمہ علت 1054میں مدعی سید عمر ولد محمد شیر سکنہ زرگر آباد سے اسلحہ کی زور پر 2عدد موبائل چھینے تھے جو کہ SHOکوتوالی نورحیدر خان نے ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ 23000ہزار روپے ،3عدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4عدد پستول بمعہ 30عدد کارتوس برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :