انٹرنیٹ کی دوستی رشتہ ازدواج میں تبدیل

سیالکوٹ کے نوجوان نعمان بابرنے میری لینڈ کی رہائشی خاتون سکلیرلین فیرر سے شادی رچالی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) انٹرنیٹ پر دوستی شادی میں بدل گئی ، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی نوجوان نعمان بابرنے چند ماہ قبل فیس بک کے ذریعے میری لینڈ کی رہائشی ایک خاتون سکلیرلین فیرر کے ساتھ دوستی کر لی جن کی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی اور آخر کار محبت سکلیرلین فیرر کو میری لینڈ سے پاکستان لے آئی جہاں گزشتہ روز دونوں نے مقامی میرج ہال میں اپنے والدین کی رضا مندی سے شادی کر لی۔

(جاری ہے)

محبت کی اس شادی کی رسومات مقامی میرج ہال میں ہوئیںاور تمام تر رسومات اسلامی طریقہ سے کی گئیں۔ شادی کی تقریب میں دولہا نعمان کے دوستوں ، عزیز و اقارب اور فیملی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :