پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا نے کا واقعہ ، پائلٹ نے بحفاظت لینڈنگ کر ادی

روانگی گھنٹوں تاخیر کا شکار ،مسافر وں کا لائونج میں شدیداحتجاج ،ہنگامہ آرائی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے مہارت سے بحفاظت لینڈنگ کر ادی ،مانچسٹر جانے والی پرواز کی روانگی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئی جس پر مسافر وں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث جہاز کے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

پرندہ ٹکرانے سے مسافروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ائیر پورٹ پر اتار لیا۔ طیارے کے انجن کو بحال کرنے کے لئے کام شروع کر دیا گیا۔دوسری جانب پرندہ ٹکرانے سے مانچسٹر جانے والی پرواز 709 مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔مسافروں نے پرواز کی روانگی میں 12گھنٹے تاخیر ہونے پر لائونج میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔

متعلقہ عنوان :