محبت رواداری کے کلچر کو فروغ دینا ہماری ذمہ داری ہے ،مختلف مذاہب کے درمیان عدم اعتماد کو ختم کرنے کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا ایوان صدر میں منعقدہ کرسمس کی تقریب سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ محبت رواداری کے کلچر کو فروغ دینا ہماری ذمہ داری ہے،ایوان صدر میں کرسمس کی تقریب کا مقصد اقلیتوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے ،مختلف مذاہب کے درمیان عدم اعتماد کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔وہ جمعہ کو ایوان صدر میں منعقدہ کرسمس کی تقریب سے خطاب کرر ہے تھے۔

تقریب میں صدرمملکت ممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف،وفاقی وزراء سمیت ممتاز افراد نے شرکت کی۔وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہاکہ ایوان صدر میں کرسمس کی تقریب منعقد کرنے پر صدرمملکت کا شکرگزار ہوں،اقلیتی برادری صدرمملکت کی اپنے لئے محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات میں محبت اور امن کا درس دیا گیا ہے،یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ محبت رواداری کے کلچر کو فروغ دیں،آج کی تقریب کا مقصد اقلیتوں کی خدمات کا ااعتراف بھی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مختلف مذاہب کے درمیان عدم اعتماد کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،جس کیلئے تمام صوبوں میں مذہبی ہم آہنگی کانفرنسیں منعقد کی گئیں،تمام پاکستانیوں اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں۔(خ م)

متعلقہ عنوان :