ساہیوال میں شدیددھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق، متعد دزخمی

زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،مرنے والوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122نے گاڑیاں کاٹ کاٹ کر نکالا ‘ٹریفک دو گھنٹے معطل

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) ساہیوال میں شدیددھند کے باعث ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق اور متعد دزخمی ہوگئے ، زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،مرنے والوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122نے گاڑیاں کاٹ کاٹ کر نکالا ‘ٹریفک دو گھنٹے معطل رہی ۔

تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو ساہیوال شہر کے ارد گرد صبح سویرے شدید دھند کے باعث 3 سے دو بڑے حادثات پیش آئے اور 6گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے ۔ پہلا حادثہ 136/9-Lکے قریب 8بجے تقریباً جی ٹی روڈ پر پیش آیا یہاں چار گاڑیاں ٹکرانے کے نتیجے میں 3افراد عمر ‘ندیم اور عبدالرئوف موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اس حادثے کو دیکھنے کیلئے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد رکے تو پیچھے سے آنے والی وین ٹکرا گئی جس سے ایک ایک موٹرسائیکل سوار وارث موقع پر جاں بحق جبکہ اس ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ایک اور حادثہ 132/9-Lکے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس میں مسافر فیصل جاں بحق ہو گیا ۔ دونوں حادثات میں زخمی ہونے والے 50افراد میں سلیم ‘ فلک شیر ‘عمران ‘شمشاد بی بی ‘صغراں بی بی ‘ رشیداں بی بی ‘ ارشاد بی بی ‘عزیزاں بی بی ‘ عرشاں بی بی ‘عشرت ‘جہانگیر ‘دوست محمد ‘سرور ‘افتخار ‘احمد عارف ‘شہباز ‘ابوبکر اور وجاہت وغیرہ شامل ہیں ۔

اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس ‘غلہ منڈی پولیس اور ریسکیو 1122کے عملہ نے زخمیوں اورمرنے والے افراد کو ہسپتال پہنچایا ۔ زخمیوں میں سے 4افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔زخمیوں اور مرنے والے افراد کے لواحقین نے قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے ۔ ادھر چک جی ٹی روڈ پر چک 6/14-L کے قریب ایک بے قابو ٹرالہ سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے باراتیوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں چار باراتی جاں بحق اور 6 مسافر شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کے باراتیوں کی ایک بس اور ایک ویگن باراتیوں کو لے کر شاہ کوٹ جا رہی تھی کہ باراتیوں کی بس آگئے جانے والی ویگن سے ٹکرا گئی جس کے بعد باراتی بس اور ویگن سے اُتر کر سڑک پر کھڑے تھے کہ اچانک ایک ٹرالہ باراتیوں اور بس اور ویگن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجی میں چار افراد موقع پر دم توڑ گئے جاں بحق ہونے والوں میں آمنہ ،رقیہ،نواز اور طیب ہیں اور زخمیوں میں حفیظ،اُم سعید،عبد الجبار،ماناں بی بی ،جواد اور عابد شامل ہیں پولیس کسووال نے مقدمہ درج کر کے ٹرالہ کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔