18میں عام انتخابات آسان نہیں ہوں گے اپوزیشن کو صبر کی سیاست کر نی چاہیے ، ایاز صادق

آئندہ حکومت کا فیصلہ عوام نے ووٹوں کے ذریعے ہی کر نا ہے ‘اپوزیشن کو قومی اسمبلی کی ایڈ ئزری کمیٹی میں ہونیوالے فیصلوں پر عمل کر نا چاہیے ‘الیکشن کمیشن کی کوتاہوں کا ذمہ دار مجھے قرار دیکر نااہل کر نیوالے جج کے گر یبان پر قیامت کے روز ہاتھ ضرور ڈالوں گا ‘قوم نے 35پنکچرز کے جھوٹے دعوے کر نیوالوں کو قوم نے مستر دکر کے ہمیں ہر سطح پر سر خرو کیا ہے ‘بلدیاتی نمائندوں کو عوامی خدمت کیلئے بھر پور کام کر نا ہوگا ‘سپیکر قومی اسمبلی کا بلدیاتی نمائندوںسے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ2018میں عام انتخابات آسان نہیں ہوں گے اپوزیشن کو صبر کی سیاست کر نی چاہیے آئندہ حکومت کا فیصلہ عوام نے ووٹوں کے ذریعے ہی کر نا ہے ‘اپوزیشن کو قومی اسمبلی کی ایڈ ئزری کمیٹی میں ہونیوالے فیصلوں پر عمل کر نا چاہیے ‘الیکشن کمیشن کی کوتاہوں کا ذمہ دار مجھے قرار دیکر نااہل کر نیوالے جج کے گر یبان پر قیامت کے روز ہاتھ ضرور ڈالوں گا ‘قوم نے 35پنکچرز کے جھوٹے دعوے کر نیوالوں کو قوم نے مستر دکر کے ہمیں ہر سطح پر سر خرو کیا ہے ‘بلدیاتی نمائندوں کو عوامی خدمت کیلئے بھر پور کام کر نا ہوگا ۔

جمعہ کے روز لاہور میں بلدیاتی نمائندوںسے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ جب قومی اسمبلی میں اپوزیشن ایڈ ئزر ی کمیٹیوں میں ہونیوالے فیصلوں کے بر عکس ایوان میں باتیں کر کے ایوان کا ماحول خراب کرتی ہے تو اس سے ایوان کا قیمتی وقت ہی نہیں پیسہ کا بھی ضیاع ہوتا ہے اس لیے اپوزیشن اور حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بزنس ایڈ وئزری کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کر یں اور ایوان کی کاروائی کو چلنے دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013کے عام انتخابات میں تحر یک انصاف نے میرے خلاف منفی پر وپگنڈہ کیا اور اسکے بعد ایک جج نے مجھے نااہل قرار دیدیا جسکے بعد میرے پاس دوہی راستے بچے کہ میں سپر یم کورٹ جائوں یا عوام کی عدالت میں جائوں مگر میں نے عوام کی عدالت میں جانیکا فیصلہ کیا اور میں وہاںسے سرخرو ہو اہے مگر بدقسمتی سے میرے مخالفین کو میری دوسری کامیابی بھی ہضم نہیں ہوئی اور میرے خلاف ایک اور کیس کر دیا ہے مگر اس بار میں نے بھی انکے خلاف کیس کر دیا ہے جسکی وجہ سے وہ آگے آگے ہیں اور کبھی وہ عدالت سے سٹے لیتے ہیں اور کبھی تاریخیں لیتے ہیں میں انکے جھوٹے بیانات اور بیان حلفی کے جھوٹے دعوئوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کر وں گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایک وہ بھی جماعت ہے جو کہتی ہے کہ (ن) لیگ کے خلاف جلسے بھی ہوں گے تقرریاں بھی ہوں گے مگر جمہو ریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ سپیکر نے کہا کہ اپوزیشن کو صبر کی سیاست کر نی چاہیے آئندہ حکومت کا فیصلہ عوام نے ووٹوں کے ذریعے ہی کر نا ہے سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ۔